اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، تنظیم بدر کے دفترِ اطلاعات نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہتھیاروں کو صرف ریاست کے کنٹرول میں لانے کے معاملے پر نظر رکھنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ہادی العامری کو دی گئی ہے۔
تنظیم بدر کے مطابق بعض میڈیا اداروں اور سیاسی حلقوں کی جانب سے اس حوالے سے پھیلائی جانے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں اور ان کی کوئی حقیقت نہیں۔
دفترِ اطلاعات کے ترجمان محمد رعد نے عراقی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ چارچوبِ هماهنگی کے اندر ایسی کسی کمیٹی کے قیام کا نہ کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہادی العامری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیے جانے کی تمام خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔
تنظیم بدر نے زور دے کر کہا ہے کہ اس طرح کی افواہیں حقیقت پر مبنی نہیں اور ان کا مقصد غلط فہمی پھیلانا ہے۔
آپ کا تبصرہ